• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیدرلینڈز اپنی اشتعال انگیزی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،چینتازترین

June 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین  نے نیدرلینڈز کی طرف سے اس کے ایک ہیلی کاپٹر کی طرف چینی جنگی جہاز کے غیر محفوظ طریقے سے برھنے کے دعوے کے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈچ  فریق نے جو کہا ہے وہ سیاہ اور سفید کے درمیان فرق کو الجھا دیتا ہے اور یہ اس کی اپنی اشتعال انگیزی پر پردہ ڈالنے کی کوششیں ہیں۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان زانگ شیاو گانگ نے کہاکہ نیدرلینڈز کی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز سے آپریٹ کرنیوالے ایک ہیلی کاپٹر نے شنگھائی کے مشرق میں پرواز کی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔چینی فوج نے اسے انتباہ کیا اور ہالینڈ کے ہیلی کاپٹر کو اپنی حدود سے نکالنے کیلئے فو جی ہوائی جہاز بھیجا۔

ترجمان نے کہا کہ  اس پورے عمل میں ہمارا جواب قانونی اورجائز ہونے کیساتھ ساتھ پیشہ وارانہ اور معیاری تھا۔

انہوں نے کہا کے نیدرلینڈز نے اقوام متحدہ کے مشن کو لے جانے کا جھوٹا دعوی کیا،اس نے ہماری سمندری اور فضائی حدود کی کی خلاف ورزی کی  ، تناؤ پید ا کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مجروح کیا۔

 انہوں نے کہا کہ چین نیدرلینڈز کے قول وفعل سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہے جو اچھی نوعیت کے نہیں ہیں اور ہم نے اس معاملے پر ہالینڈ سے شدید احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے ہالینڈ سے کہا کہ  وہ ہماری فضائی اور سمندری حدود میں اپنی نقل و حرکت بندکرے اور یہ کہ چین کسی بھی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔