• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیٹو چلتی پھرتی جنگی مشین اور افراتفری کا باعث ہے:چینتازترین

January 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  نیٹو کو ایک چلتی پھرتی جنگی مشین قرار دیتے ہوئے اس کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے جو  جہاں جاتی ہے ، وہاں افراتفری کا باعث بنتی ہے۔

گزشتہ روز  بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران وزارت  قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ان  خیالات کا اظہارنیٹو کی جاری  فوجی مشقوں کے  حوالے سے  صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کیا،جو سرد جنگ کے بعد سب سے بڑی فوجی  مشقیں ہیں۔ 

وو نے کہا کہ نیٹو  ایک علاقائی عسکری تنظیم کے طور پر اپنے قیام کے بعد سے ہی عالمی تنازعات میں حصہ لیتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں نیٹو نے  بلاک تصادم  کی  آڑ میں اور علاقائی سلامتی کے لیے لاحق  خطرہ کے بے بنیاد "چینی خطرے"  کے بیانیے کو  بنیاد بناتے ہوئےایشیا  بحرالکاہل کے علاقے کی طرف مسلسل توسیع کی ہے۔

وو نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ جھوٹ گھڑنا اورایشیا بحرالکاہل  خطے میں افراتفری کا باعث بننے والےخطرناک  اقدامات بند کرے، چین اور چینی مسلح افواج کی ترقی کے ساتھ حقائق پر مبنی اور منطقی برتاو رکھے اور عالمی امن کے لیے کوئی فائدہ مند کام کرے۔