• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ اور ناسا کا ارضیاتی مشاہدے کے لیے مشترکہ تحقیق کا اعلانتازترین

April 03, 2024

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کی 12 تحقیقاتی ٹیمیں اور امریکی خلائی ادارہ ناسا مشترکہ طور پر آئندہ چھ ماہ تک ماحولیاتی نگرانی، پانی اور موسمیاتی ماڈلنگ،قدرتی آفات اورحیاتیاتی تنوع سے متعلق فزیبلٹی اسٹڈیزپر تحقیق  کریں گی۔    نیوزی لینڈ کے وزیربرائے سائنس، انوویشن وٹیکنالوجی جوڈتھ کولنز نے کہا کہ  یہ تحقیق موجودہ دور  اور مستقبل دونوں کے لیے اس حوالے سے اہمیت کی حامل ہے کہ ہم خوراک کیسے اگاسکتے  ہیں، اپنی زراعت کی پائیدار نگرانی کیسے کرسکتے ہیں اوریہ کہ سیلاب اور خشک سالی کا اندازہ لگاتے ہوئے ماحولیاتی اثرات کا تخمینہ کیسے لگاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناسا کے ساتھ تعاون سے ٹیموں کو اپنی تحقیق میں پیش رفت اور خلائی تحقیق کے ایک عالمی ادارے کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت تک رسائی حاصل ہوگی۔