• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں چینی نئے سال کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکتتازترین

January 25, 2023

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ساحل سمندر پر مشہور تاکاپونا بیچ پر نئےچینی سال کا کارنیول منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں سیاحوں اور مقامی خاندانوں نے ثقافتی پرفارمنس، شیروں کے رقص، کھانوں اور موسیقی کو سراہا۔

چینی نئے سال کی اس تقریب کا مقامی تاجروں، رہائشیوں اور سیاحوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ، آکلینڈ میں چینی قونصل جنرل چھین شیجی، ڈیون پورٹ تاکاپونا لوکل بورڈ کی چیئرپرسن ٹونی وان ٹونڈر، تاکاپونا بیچ بزنس ایسوسی ایشن کے سی ای او ٹیرینس ہارپور خرگوش کے نئے سال کو خوش آمدید کہنے والوں میں شامل تھے۔

چینی قونصل جنرل چھین شیجی نے کہا کہ اس تقریب میں چینی نئے سال کے خوش کن تھیمز کو  دوبارہ ملاپ اور تبادلہ کے طور پر دکھایا گیا ۔