کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے ضلع بارا میں مسافر بس الٹنے کے باعث 16 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ جمعرات کے روز ملک کی ایسٹ ۔ ویسٹ ہائی وے پر پیش آیا ۔ بس 51 مسافروں کو لے کر جنوبی شہر بیرگنج سے ہیٹواڈا جار رہی تھی ۔
ہمسایہ ضلع بالرام میں پولیس کے ترجمان سریشتھا نے شِنہوا کو بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں 15 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص نے دوران علاج دم توڑا۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا چیٹوان میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے ، مزید بتایا کہ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
سریشتھا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔