• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیشنل لائبریری آف چائنہ نے قدیم کتب کا ڈیٹا بیس جاری کردیاتازترین

February 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کی نیشنل لائبریری میں قدیم کتابوں  اور مطالعہ کو فروغ دینے کے لیے دو ڈیٹا بیس گزشتہ  روز جاری کیے گئے، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ  ان ڈیٹا بیس سے ثقافتی وسائل کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔ چین کی نیشنل لائبریری اور پیکنگ یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر برائے ڈیجیٹل ہیومینٹیز کے تعاون سے تیار کردہ، یونگ لی کینن ایچ ڈی امیجز ڈیٹا بیس اور نایاب قدیم کتب ڈائریکٹری کا  نیشنل بیس حوالہ  جات کے لیے عوام کے لیے آزادانہ طور پر قابل رسائی ہوں گے۔ یونگ لی کینن ایچ ڈی امیجز ڈیٹا بیس کا مقصد عظیم قدیم انسائیکلوپیڈیا "یونگ لی دادیان" کو عوام میں فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مطالعہ کو آسان بنانا ہے جسے یونگ لی بادشاہ  نے 1403 میں شروع کیا تھا۔ نیشنل لائبریری آف چائنہ پبلشنگ ہاس کے ڈائریکٹر وی چھونگ کے مطابق، ہائی ڈیفینیشن امیجز کی بنیاد پر، ڈیٹا بیس  کے لیے جی آئی ایس تکنیک اور سہ جہتی بحالی کی تکنیک کو اختیار کیا گیا ہے تاکہ انسائیکلوپیڈیا کی بائنڈنگ اور ترتیب کو واضح طور پر ظاہر کیا جا سکے۔