مناگوا(شنہوا) نکاراگوا کے وسطی علاقے ماتاگالپا میں ایک ٹریفک حادثے میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔
نکاراگوا کی نائب صدر روزاریو موریلو نے مقامی ٹیلی ویژن چینل 4 کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ گزشتہ صبح اس وقت پیش آیا جب تقریباً 70 مسافروں کو لے جانے والی ایک بس رانچو گرانڈے میونسپلٹی میں مانسیرا ندی کے پل کی باڑ سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد سرکاری حکام، وزارت صحت، نیشنل پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ جائے وقوعہ پر بروقت پہنچے اور متاثرین کی امداد میں حصہ لیا۔
ماتاگالپا کے پولیٹیکل سکریٹری پیڈرو حسلم نے کہا کہ "ہم ماتاگالپا شہر میں ہونے والے اس سانحے سے افسردہ ہیں۔"