ونڈہوک(شِنہوا)نمیبیا اور زیمبیا کے مابین جمعرات کے روز نمیبیا کے علاقے سواکوپمنڈ میں نجی شعبے کی مدد سے انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مفاہمتی یاداشت پر نمیبیا کے وزیر برائے کان کنی و توانائی ٹام الوینڈو اور ان کے زیمبین ہم منصب پیٹر کپالا نے دستخط کیے ، جس کا مقصد نمیبیا کے ساحلی قصبے والوس بے سے زیمبیا تک تیل اور گیس کی ایک پائپ لائن تعمیر کرنا ہے۔
الوینڈو نے ایک بیان میں کہا کہ اگرمنصوبہ بندی کے مطابق عمل کیا جائے تو یہ منصوبہ نہ صرف نمیبیا اور زیمبیا کیلئے بلکہ مجموعی طور پر ایس اے ڈی سی (جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی)ریجن کی اقتصادی صلاحیت کو غیر مسدود کرنے کے قابل ہے۔ یہ ایس اے ڈی سی کے وضع کردہ علاقائی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان کے تحت علاقائی تعاون کی ایک بہترین مثال ہو گی ۔