• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نومبر میں چین کے صنعتی منافع میں 29.5 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

December 27, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی فرموں کے نومبر میں منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 29.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی قومی ادارہ شماریات کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 11 مہینوں میں کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 20  ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی  کی حامل بڑی صنعتی فرموں کا منافع 69 کھرب80 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد کم ہے تاہم  نومبر میں کمی کی  اس شرح میں سال کے  پہلے 10 مہینوں  کی نسبت  3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔