بیجنگ(شِنہوا)چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار جو ایک اہم اقتصادی اشارے ہے، نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت 6.6 فیصد بڑھ گئی۔
چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے جمعہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق اکتوبرمیں نمو میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا جبکیہ ماہانہ بنیادوں پر نومبر میں صنعتی پیداوار میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا۔
نومبر میں زیادہ تر شعبوں نے ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں تیزی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا۔ سازوسامان کی تیاری کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ مجموعی صنعتی پیداوار میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں نومبرکے دوران صنعتی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہے۔
ہائی ٹیک مصنوعات جیسے سولر سیل، سروس روبوٹس، اور انٹیگریٹڈ سرکٹس نے نومبر میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھااور ان کی پیداوار میں بالترتیب 44.5 فیصد، 33.3 فیصد اور 27.9 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں چین کی صنعتی پیداوارمیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری سے اکتوبرکی شرح ترقی کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔