• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نورو میں تقریباً 19 برس بعد چین کا قومی پرچم لہرا دیا گیاتازترین

January 29, 2024

یارین (شِنہوا)بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک نورو میں  تقریباً 19 برس بعد پانچ ستاروں پرمشتمل سرخ  چینی پرچم لہرادیا گی ہے۔

اس ضمن میں نورو میں چینی سفارتی ٹیم نے قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب نورو میں چینی سفارت خانہ دوبارہ قائم کرنے کی ذمہ دار ٹیم نے  ایک احاطے میں منعقد کی جہاں اس  کے عارضی دفاتر بھی موجود ہیں۔

سفارتی ٹیم کے سربراہ وانگ شو گوانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین اور نورو فطری طور ایک دوسرے کے معاون ہیں اور دونوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وانگ نے کہا کہ انہیں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مستقبل کے تعاون پر مکمل بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کی حکمت عملی کے تحت  دونوں فریقین کو اپنی ترقیاتی حکمت عملی مضبوط کرنا تعاون میں مشترکہ بنیاد کی تلاش اور زیادہ سے زیادہ اور بہتر منصوبوں میں پیشرفت کرنا چاہئے تاکہ دونوں عوام ماضی کی طرح دو طرفہ تعلقات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

نورو کی حکومت نے 15 جنوری کو جاری ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک چین اصول کو تسلیم کرتے ہوئے تائیوان کے حکام کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات" منقطع کررہی ہے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی خواہش مند ہے۔

چین اور نورو نے بیجنگ میں 24 جنوری کو سفیر سطح پر سفارتی تعلقات کی بحالی بارے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے تھے۔