چھانگ چھون (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئرعہدیدار لی ہونگ ژونگ نے چینی قوم کے لئے کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا کرنے ، نسلی یکجہتی اور ترقی میں پیشرفت کے لئے مزید قانونی ضمانت کی فراہمی کیلئے کوششوں پر زور دیا ہے۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی نے یہ بات شمالی مشرقی صوبے جیلن کے دورے میں کہی ۔
لی نے دورے میں رہائشی بستیوں ، دیہی علاقوں، زرعی مصنوعات تیار کرنے والے ایک ادارے اور جیلن میوزیم کا دورہ کیا۔
انہوں نے چھانگ چھون میں ایک سمپوزیم میں بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نسلی یکجہتی اور ترقی کا فروغ چینی قوم میں کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا کرنے میں ایک اہم کام ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں قوانین اور قواعد و ضوابط بہتر بنانے کی کوششیں دوگنا کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بنیادی رہنمائی پر عمل کرنا، اس بات کو برقرار رکھنا ضروری ہے کہ تمام نسلی گروہ یکساں ہوں، قانون کی نگاہ میں سب برابر ہوں اور قانون کے تحت تمام نسلی گروہوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔