• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نظریاتی، سیاسی تعلیم میں نئی بنیادیں قائم کی جائیں، چینی صدر شیتازترین

May 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کےصدر شی جن پھنگ نے نئے دور میں اسکولوں میں نظریاتی اور سیاسی تعلیم میں مسلسل نئی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات اسکولوں کے لئے نظریاتی اور سیاسی نصاب میں ترقی سے متعلق ایک جاری ایک ہدایت نامے میں کہی۔

صدرشی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے اسکولوں میں نظریاتی اور سیاسی نصاب کی ترقی کو ہمیشہ تعلیم میں ترجیح دی اور اس ضمن میں پارٹی قیادت کو مکمل طور پر مضبوط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور کے نئے سفر میں نظریاتی و سیاسی نصاب کو فروغ دینا ،  نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم سے متعلق سوچ سے متعلق رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے  بھلائی کے فروغ کے بنیادی مشن پر عمل کرنا چاہیے۔

صدر شی نے نصابی کتب کا ایک ایسا نظام تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر سوچ پر توجہ مرکوز کی جائے اور ابتدائی اسکولوں سے لیکر جامعات تک تمام سطح پر سیاسی تعلیم کو مربوط کیا جائے۔

انہوں نے بنیادی اصول برقرار رکھنے اور نظریاتی و سیاسی نصاب کے فروغ میں نئی بنیادیں قائم کرنے اور نصاب کو زیادہ ہدف پر مبنی اور پرکشش بنانے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرشی نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کمیٹیوں اور تمام سطح پر پارٹی ارکان کے سرکردہ گروپس کو نظریاتی اور سیاسی نصاب تیار کرنے کو ترجیح دینا چاہئے۔