بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے واضح کیاہےکہ ہوانگیان ڈاؤ چین کا موروثی علاقہ ہے جو فلپائن کی حدود سے باہر ہے۔
باقاعدہ پریس بریفنگ میں فلپائن کے قومی سلامتی کے مشیر ایڈوارڈو اینو کے ہوانگیان ڈاؤ سے متعلق حالیہ بیان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وانگ نے کہا کہ جزیرے اور اس سے ملحقہ پانیوں پرچین کو ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔چین کی ہوانگیان ڈاؤ پر خودمختاری اور دائرہ اختیار مسلسل، پرامن اور موثر طریقے سے قائم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کے علاقے کا تعین بین الاقوامی معاہدوں سے کیا گیاہے،جن میں امریکہ اور اسپین کے درمیان 1898 کا معاہدہ امن اور امریکہ اور اسپین کے درمیان فلپائن کے دوردراز کے جزائر سے دستبرداری کا 1900 کا معاہدہ شامل ہے،ان دومعاہدوں کے علاوہ شمالی بورنیو اور فلپائن کے جزیرہ نما کے درمیان سرحد کے بارے میں برطانیہ اور امریکی صدر کے درمیان 1930 کا کنونشن بھی موجودہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہوانگیان ڈاؤ فلپائن کی حدود سے باہر ہے۔
وانگ نے کہا کہ ہوانگیان ڈاؤ پر فلپائنی سرزمین سے اس کی تقابلی قربت یا پھرہوانگیان ڈاؤ کے فلپائن کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر ہونے کی بنیاد پر فلپائن کی جانب سے خودمختاری یا اپنے دائرہ اختیار کا دعوی کرنا بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے۔