• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہواوے کے ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم سے 90کروڑ سے زیادہ ڈیوائسز آپریٹ کررہی ہیںتازترین

June 21, 2024

شینژین(شِنہوا)  ایپل کے آئی او ایس اور گوگل کے اینڈرائیڈ کی حریف چینی ٹیک کمپنی ہواوے کا ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم کا متحرک نظام 90کروڑ سے زیادہ ڈیوائسز پر مشتمل ہے۔

اس بات کا اعلان ہواوے  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹریو چھینگ ڈونگ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوان میں منعقدہ کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں کیا۔

ہارمونی او ایس جسے چینی میں ہونگ مینگ کہا جاتا ہے، ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے جسے انٹیلی جینٹ اسکرینز، ٹیبلیٹ، پہننے کے قابل اور کاروں سمیت  مختلف ڈیوائسز اور منظرناموں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے پہلی بار اگست 2019 میں لانچ کیا گیا تھا۔