شینژین(شِنہوا) چینی ٹیک کمپنی ہواوے کی 2023 کی فروخت سے ہونے والی آمدنی 700 ارب یوآن (تقریباً 98 ارب 83 کروڑ ڈالر)سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ کمپنی کا کاروباری آپریشن معمول پر آگیا ہے۔
ہواوے کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 2023 میں، کمپنی کا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کا کاروبار مضبوط رہا، ٹرمینل کاروبار میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا اڈیجیٹل پاور اور کلاوڈ بزنسز نے مستحکم ترقی کی اور ذہین آٹو موٹیو سلوشنز کی مسابقت نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔
ہواوے کے چیئرمین ہو ہو کن نے کہا کہ ہم نے مشکل کوششوں کے ذریعے خود کو برقرار رکھا اور ترقی کو فروغ دیا، لیکن چیلنجز بدستور شدید ہیں۔ بیرونی تبدیلیوں سے قطع نظر، ہواوے اسٹریٹجک عزم کو برقرار رکھے گا، صنعت کے پورٹ فولیو، تکنیکی جدت اور پیچیدہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پلیٹ فارمز میں اپنے جامع سازگار حالات کا مکمل فائدہ اٹھائے گا، اوراپنے صارفین کو مسلسل اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرے گا۔