شینزین(شِنہوا)چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی طرف سے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمنی او ایس 4 کے صارفین کی تعداد6کروڑسے تجاوز کر گئی ۔
کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور اس کے صارفین کے کاروبار کے سی ای او یو چھینگ ڈونگ نے پیر کوچین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں منعقدہ پروڈکٹ لانچ ایونٹ کے دوران کہاکہ کچھ دن پہلے ہی ہارمنی او ایس 4 کے تقریباً 5 کروڑ صارفین تھے اور اب یہ تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں ہر روز تقریباً 12 لاکھ نئے صارفین شامل ہو رہے ہیں۔