• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وبائی امراض کے معاہدے پر بات چیت کی قیادت جا ری رکھنے میں عالمی ادارہ صحت کی حمایت کرتے ہیں،چینتازترین

May 30, 2024

جنیوا(شِنہوا)چین نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی ادارہ صحت وبائی امراض کے متعلق معاہدے پر بات چیت کی قیادت جا ری رکھے گا۔

چین کی نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن ایڈمنسٹریشن (این ڈی سی پی اے) کی ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس کے انچارج ہو گوانگ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ وبائی امراض کا معاہدہ مستقبل میں عوامی صحت سے متعلقہ عالمی اصلاحات کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس معاہدے کیلئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کا دفاع کیا ہے، عالمی یکجہتی کی وکالت کی ہے، قومی خودمختاری کے احترام اور ڈبلیوایچ او کے اہم کرادار کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور وبائی مرض جیسے مسائل کو فعال طور پر حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک اس سال کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے پہلے معاہدے کے آرٹیکلز پر اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکے تھے  تاہم گزشتہ دو سالوں کے دوران رکن ممالک اور ڈبلیو ایچ او کی مشترکہ کوششوں سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ رکن ممالک نے کئی دفعات پر اتفاق کیا ہے، معاہدے کے اجراء کو فروغ دینے کے لیے  مذاکرات کی ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔

جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں 77ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کے ایک ضمنی پروگرام بعنوان  انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز: یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے وسیع اثرات میں  شرکاء  اظہار خیال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہوگوانگ نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ نئے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط ہونے سے پہلے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اس حوالے سے  کچھ  طریقہ کار اور کام کرنے والے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔چین امید کرتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او ترقی پذیر ممالک کے لیے تکنیکی، مالیاتی اور وسائل کی سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے عالمی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ ایکویٹی سے متعلق موجودہ مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے، عالمی وبائی ردعمل میں خامیوں پر قابو پایا جا سکے اور نئے بین الاقوامی آلے کی تشکیل کی اصل خواہش کو پورا کیا جاسکے۔