بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت عوامی تحفظ نے کہا کہ سرحد پار ٹیلی کام فراڈ کے الزام میں گرفتار 19 چینی شہریوں کو ویتنام سے چین منتقل کردیا گیا ہے۔
وزارت عوامی تحفظ کے مطابق ملزمان افراد کو چینی اور ویتنامی پولیس نے باہمی تعاون سے ہوچی من شہر سے حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے 5 اڈے بھی تباہ کردیئے گئے۔
وزارت عوامی تحفظ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں وزارت عوامی تحفظ نے ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے جرائم کے خلاف کارروائی اور فورسز کے تعاون کے لیے ٹیمیں مسلسل بیرون ملک بھیجی ہیں۔ گزشتہ برس سے چینی اور ویتنامی پولیس نے اس ضمن میں تعاون کو مزید گہرا کیا ہے۔
ملزمان کو متعلقہ سامان کے ساتھ واپس چین بھیجا گیا ہے۔
وزارت عوامی تحفظ نے اس قسم کے جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور لوگوں کے اثاثے اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا عہد کر رکھا ہے