شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کی کروز بندرگاہوں پررواں سال کی پہلی ششماہی میں 180 سے زیادہ بین الاقوامی کروز لائنرز کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔
شنگھائی کی بارڈرانسپیکشن اتھارٹیزکے مطابق ان کروز بحری جہازوں کے مسافروں کی تعداد8لاکھ 40ہزار سے زیادہ تھی۔
مزید برآں،رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں شنگھائی کی کروز بندرگاہوں پرغیرملکی سیاحوں کے دوروں کی تعداد 45ہزارسے زائد رہی،جن میں سے18ہزار اندرون ملک دورے ویزا فری پالیسیوں کی سہولت کی وجہ سے کیے گئے۔
28 جون کو، شنگھائی ووسونگ کو انٹرنیشنل کروز ٹرمینل سے 25ہزار سے زیادہ لوگوں کی آمدورفت ہوئی جو اس سال ایک دن میں ریکارڈ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اس کے علاوہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران، پانچ بین الاقوامی کروز لائنرز نے شنگھائی کو اپنی ہوم پورٹ کے طور پراستعمال کیا۔