نیروبی(شِنہوا)کینیا کے نومنتخب صدر ولیم روتو نے دارالحکومت نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملک کے پانچویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
ولیم روتو نے انتخابات میں سخت مقابلہ کے بعد اقتدار حوالے کرنے کی ایک پرامن تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، تقریب میں عالمی معززین سمیت 20 افریقی رہنماؤں نے شرکت کی۔
1966ء میں پیدا ہونیوالے ولیم روتو نے 9 اگست کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ، انہوں نے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے رہنماء رایلا اودینگا کو شکست دی جس کی بعد ازاں ملک کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی ہے۔
پنڈال کے اندر اور اردگرد سخت حفاظتی انتظامات میں منعقدہ تقریب میں سبکدوش ہونیوالے صدر اہورو کینیاٹا نے اقتدار کی روایتی علامات ولیم روتو کے حوالے کیں۔