• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ووہان، قابلیت و سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم چینی شہر یوں کی کانفرنس کی میزبانیتازترین

November 18, 2022

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں چین میں بیرون ملک چینی علمبردار اور ترقی بارے 2021 کانفرنس  کا آ غاز ہو گیا  جس میں اندرون و بیرون ملک سے 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی ہے ۔

قومی  پیپلز کانگریس کی قائمہ  کمیٹی کے نا ئب چیئرمین ڈنگ ژونگلی نے  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے انقلاب کے عمل ، تعمیر اور اصلاحات میں سمندر پار چینی شہر یوں کے کردارکو سراہا ۔

ڈنگ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم چینی شہر یوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حب الوطنی اور اپنے آبائی شہر سے محبت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔

علاوہ ازیں   وہ  چین کی اہم حکمت عملیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ چین اور دیگر ملکوں  کے درمیان دوستانہ تعاون اور تبادلوں میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں  گے۔

اس تقریب کا اہتمام ہوبے  کی صوبائی حکومت، ریاستی کونسل کے سمندر پار چینی امور کے دفتر اور ووہان کی میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

یہ کانفرنس 2001 میں اپنے آغاز کے بعد سے بیرون ملک مقیم چینی شہر یوں کے ہنر اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور چین اور دیگر ملکوں  کے درمیان تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔