• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ووکس ویگن انہوئی نے چینی مارکیٹ میں پہلی نئی توانائی گاڑی لانچ کردیتازترین

July 18, 2024

ہیفے (شِنہوا) ووکس ویگن انہوئی نے چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے صدر مقام ہیفے میں چینی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی نئی توانائی گاڑی باضابطہ طور پر لانچ کردی۔

نیا ماڈل "آئی ڈی یو این وائی ایکس" ووکس ویگن کی پہلی سمارٹ الیکٹرک کوپ ایس یو وی ہے۔ ایک چارج پر اس کی زیادہ سے زیادہ سفر کی حد 621 کلومیٹر ہے اور یہ کاٹل کی 82.4 کلو واٹ آور بیٹری سے لیس ہے۔ اس میں چین کی معروف مصنوعی ذہانت کمپنی آئی فلٹیک کے ساتھ شراکت میں تیار کردہ بڑا لینگوئج ماڈل بھی شامل ہے۔

ووکس ویگن چائنہ پیسنجر کار برانڈ کے سی ای او اسٹیفن میچا نے کہا کہ "آئی ڈی یو این وائی ایکس" نے چین میں ہمارے الیکٹرک آئی ڈی خاندان کو ایک جرات مندانہ، ترقی پسند ڈیزائن، پائیدار الیکٹرک ڈرائیو اور جدید ترین صارف تجربے سے وسعت دی ہے۔

ووکس ویگن انہوئی، ووکس ویگن گروپ کا چین میں پہلا مشترکہ منصوبہ ہے جس کی توجہ نئی توانائی گاڑیوں میں تحقیق و ترقی اور پیداوارپر ہے۔ اس کار ساز فیکٹری میں 1 ہزار 200  روبوٹس کام کررہے ہیں جس کی بدولت اس فیکٹری میں چین میں ووکس ویگن کی تمام فیکٹریوں کی نسبت آٹومیشن کی شرح سب سے زیادہ ہے۔