نان نِنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے میں چین کی سب سے بڑی ڈورین درآمدی بندرگاہ یوی گوان سے بنیادی طور پر تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ڈورین کے پھل کی نقل و حمل ہوتی ہے۔ تاہم گزشتہ سال چین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ویتنام سے تازہ ڈورین پھل کی درآمد میں اب تیزی آ رہی ہے۔
گوانگشی کے متحرک زمینی بندرگاہی شہر پنگ شیانگ میں واقع ایک درآمدی اور برآمدی کمپنی کے جنرل مینیجرنونگ لی چِھنگ نے پڑوسی صوبے گوانگ ڈونگ اور چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ میں اپنے گاہکوں تک ڈورین کی نقل و حمل کو تیزی سے مربوط کیا۔
نونگ نےکہا کہ ہم نےاس سال دسمبر تک 16 سوسےزیادہ ڈورین کے کنٹینرز درآمد کیے تھے۔ تھائی لینڈ کے علاوہ، ہم نے اس سال ویتنام سے ڈورین درآمد کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ اس وقت روزانہ ایک درجن سے زائد ڈورین کے کنٹرینرز درآمد کیے جارہے ہیں۔
اس مہنگے موسمی پھل کے لیے چین میں بڑی طلب پائی جاتی ہے۔ چینی محکمہ کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین نے 8 لاکھ 25 ہزار ٹن ڈورین درآمد کیے جبکہ ڈورین کی درآمدی قیمت چین کے درآمد شدہ پھلوں میں پہلے نمبر پر ہے جو 4 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
پچھلے سال فصل کی کٹائی کے موسم اور کم قیمتوں کے لیے مشہورویتنامی ڈورین نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی ) فریم ورک کے تحت چین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی۔ چین اس وقت ویتنام کی اہم ڈورین برآمدی منڈی ہے۔