نانجنگ(شِنہوا) ورلڈ کوسٹل فورم (ڈبلیو سی ایف) پیر کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر یان چھنگ میں شروع ہوگیا ، جس میں 34 ممالک سے تقریباً 1ہزار شرکاء ویٹ لینڈ کے تحفظ اور اقتصادی ترقی میں توازن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
تین روزہ ایونٹ میں فورمز، ضمنی تقریبات اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ساحلی ویٹ لینڈ کے تحفظ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے، ساحلی علاقوں میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں ورلڈ کوسٹل فورم پارٹنرشپ انیشیٹو کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا مقصد ویٹ لینڈ کے تحفظ میں عالمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
582 کلومیٹر کی ساحلی پٹی اور 7لاکھ 69ہزار700ہیکٹر پر مشتمل ویٹ لینڈ کے ساتھ یان چھینگ ہجرت کرنے والے لاکھوں پرندوں کے لیے دوران ہجرت مشرقی ایشیائی-آسٹریلیا فلائی وے راستے پر ایک اہم مقام ہے۔