• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان اور بیلاروس کی بین الاقوامی قمری تحقیقی سٹیشن پروگرام میں شمولیتتازترین

October 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) پروگرام پر مشترکہ کام کے لیے پاکستان اور بیلاروس کی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

سی این ایس اے  نے کہا کہ تعاون کے اس اقدام سے آئی ایل آر ایس پروگرام میں پاکستان اور بیلاروس کی شرکت کا آغاز ہوا ہے۔ یہ پروگرام چین نے شروع کیا تھا جس میں دنیا بھر کی تنظیموں اور سائنسدانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

سی این ایس اے اور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے دستخط کیے گئے مفاہمت کی نئی یادداشت (ایم او یو) میں دونوں فریق وسیع تعاون کریں گے اور تجربات، انجینئرنگ کے نفاذ، آپریشن کے شعبوں اور آئی ایل آر ایس کے اطلاق میں ماہرین کے گروپ قائم کریں گے۔

  دوسری جانب سی این ایس اے اور بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دستخط کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق آئی ایل آر ایس کی تعمیر اور آپریشن تعاون سمیت خلائی ٹیکنالوجی کے اطلاق، نئے مواد اور الیکٹرانک پرزوں اور محققین اور ماہرین کی تعلیم اور تربیت پر وسیع تعاون کریں گے۔