• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان اور چین فوجی تعاون بڑھانے کے لئے پرعزمتازترین

June 21, 2023

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

ژانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، عملی تعاون بڑھانے اور عالمی مشکلات سے مشترکہ طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں افواج اسٹریٹجک اعتبار سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی، مشترکہ طور پر گہرے اور زیادہ ٹھوس دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے لئے کام کریں گی اور مشترکہ طور پر عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو تحفظ دیں گی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات چاہے جو بھی رخ اختیار کریں پاکستان تائیوان، تبت، سنکیانگ اور ہانگ کانگ پر چین کے اصول اور مؤقف کی بھرپور حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج مشترکہ مفادات کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے چینی فوج کے ساتھ  تعاون وسیع کرنے کی خواہش مند ہے۔