اسلام آباد (شِںہوا) وزارت صحت نے منگل کو بتایا ہے کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے 42 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
نئے اضافے سے ملک بھر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 71 ہزار 936 ہوگئی ہے۔
ملک میں نوول کرونا وائرس اب تک 30 ہزار 607 افراد کی جان لے چکا ہے۔
ملک بھر میں پیر کو 8 ہزار 30 ٹیسٹ ہوئے جن میں مثبت شرح 0.52 رہی۔ 73 مریضوں کی حالت اس وقت نازک ہے۔