• Sterling, United States
  • |
  • May, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستانی طلبہ وطالبات کی چینی خلابازوں سے براہ راست گفتگوتازترین

April 22, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) ساتویں جماعت کی پاکستانی طالبہ ندا فاطمہ کو جب سے ان کے ٹیچر نے چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن اور جدید خلائی سائنسی ٹیکنالوجی بارے میں بتایا ہے وہ اس وقت سے  خلائی جہاز اور خلا بازوں کی زندگی کا مطالعہ کررہی ہیں۔

اسلام آباد کے ایک اسکول طالبہ  فاطمہ نے شِںہوا کو بتایا کہ انہیں خلا کےبارے میں بہت کم علم ہے۔  اس کے باوجود ان کی دلچسپی اس وقت بڑھ گئی جب ان کے استاد نے انہیں بتایا کہ چین نے نہ صرف خلائی ٹیکنالوجی میں اپنی پہچان بنائی ہے بلکہ وہ پاکستان جیسے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے علم کا اشتراک کرنے کو بھی تیار ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف اسکولوں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم  کے دیگر رکن ممالک کے طلباء کو  بھی ورچوئل طور پر خلا میں چینی خلابازوں سے بات چیت  کا موقع ملا۔

فاطمہ نے کہا کہ اس سے مجھے خلاباز بننے کا خواب دیکھنے کی ترغیب ملی۔  ایک چینی خلاباز نے خلائی جہاز میں اپنے طرز زندگی اور چینی خلائی اسٹیشن  بارے  انتہائی تفصیل سے بتایا ۔ میں چین کے خلائی پروگرام سے متعلق  مزید مطالعہ کروں گی اور خلائی سائنس میں اپنا مستقبل بناؤں گی۔

خلابازوں کے اسکرین پر نمودار ہوتے ہی طالب علموں نے تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا اور ان میں سے کچھ جوش و خروش میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے کیونکہ ان میں سے ہرایک کے لئے خلا سے کسی خلا باز کو سننے اور اس سے بات کرنے کا پہلا تجربہ تھا۔