• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پانچویں آسیان چین میڈیا ویک شروع ہوگیاتازترین

October 22, 2023

پتراجایا، ملائیشیا (شِنہوا) ملائیشیا کے علاقے پتراجایا کے انتظامی مرکرز میں 5 ویں آسیان-چائنہ میڈیا ویک کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

ایونٹ کا اہتمام ملائیشیا کی وزارت مواصلات و ڈیجیٹل، چائنہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن اور چین کے  جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار خطے کی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیر مواصلات اور ڈیجیٹل وزیر فہمی فاضل نے ثقافتوں کو جوڑنے اور سرحدیں عبور کرنے میں میڈیا کی زبردست طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ روایتی میڈیا اداروں یا سوشل میڈیا یا پھر ابھرتی ٹکنالوجیز کے ذریعے ہو۔  آسیان ممالک اور چین پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائشیا فائیو جی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت ، مصنوعی ذہانت، ملٹی میڈیا اور سائبر سیکیورٹی جیسے جدید ترین شعبوں میں چین کی قابل ذکر کامیابیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

این آر ٹی اے کے نائب سربراہ یانگ شیاؤوائی نے کہا کہ میڈیا کے درمیان تبادلے بڑھانے اور مشترکہ ترقی کے فروغ کا یہ درست وقت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ملائشیا کے علاوہ دیگر ممالک میں میڈیا شراکت داروں کے ساتھ ملکر مواد میں تعاون اور تکنیکی اختراع مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے اور مشترکہ طور پر چین۔ آسیان تعلقات بارے داستانیں بیان کرنا چاہتا ہے۔

آسیان۔ چین میڈیا ویک چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے درمیان براڈکاسٹنگ اور آڈیو ویژول شعبوں میں تبادلے و تعاون کے فروغ کا ایک پلیٹ فارم ہے۔