• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پاپوا نیو گنی ، قبائل کے درمیان لڑائی میں کم از کم 64 افراد ہلاکتازترین

February 19, 2024

سڈنی(شِنہوا) پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقے میں قبائل کے درمیان لڑائی میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی اخبار پوسٹ کورئیرکے مطابق،اینگاصوبے کے علاقےواپن امانڈا میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح لڑائی شروع ہونے کے بعد سے 64 لاشیں سڑک کے کنارے، گھاس کے میدانوں اور علاقے کی پہاڑیوں سے برآمد ہوئی ہیں۔  اخبار نےسیکورٹی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ جنگل میں ابھی بھی کچھ لاشیں موجود ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز براڈکاسٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قبائلی لڑائی میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور جھاڑیوں میں مزید لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔