بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی پر مکمل اور فعال طرزِحکمرانی کا نظام بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ اسٹڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے پارٹی کی مجموعی قیادت کو مستحکم کرنے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کی بالادستی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
صدر شی نے پارٹی حکمرانی کا جامع احاطہ کرنے، تمام شعبوں اور اہداف کا حصول، مکمل احتساب یقینی بنانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی میں پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ مطالعہ اجلاس کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 103 ویں یوم تاسیس سے چند روز قبل منعقد کیا گیا ہے ۔ یوم تاسیس یکم جولائی کو منایا جائے گا۔
پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی نے ملک بھر میں پارٹی ارکان کو مبارکباد دی۔
صدر شی نے کہا کہ پارٹی نے 2012 میں اپنی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے مکمل اور سخت ازخود حکمرانی کا نظام قائم کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کو درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے میں خود اصلاحی ایک مسلسل کوشش ہے۔