• Boydton, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پارٹی نظم ونسق پرصدر شی کی تقاریر کے اقتباسات پر مشتمل کتاب شائعتازترین

May 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی پارٹی نظم و نسق کو سخت کرنے کی ہمہ جہت کوششوں سے متعلق تقریروں کے اقتباسات کا پر مشتمل کتاب شائع ہوگئی ہے جسے سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کیا ہے۔

نومبر 2012 سے اپریل 2024 کے درمیان چینی صدر شی کے خطاب اور تحریروں میں سے 130 سے زائد رپورٹس، تقاریر، وضاحتی تبصرے، مضامین اور ہدایات کو اس کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار شائع کی جارہی ہیں۔

سال 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ کی مرکزی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی پر مکمل اور سخت طرزِ حکمرانی کو نفاذ کیا ہے۔

ناشر کے مطابق شی کی گفتگو پارٹی ضابطوں کی تشکیل ، پارٹی نظم و نسق کی تعلیم اور نفاذ کے سختی سے نفاذ کے لئے اہم ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نظم و نسق تعلیم پر پارٹی میں مہم شروع کی ہے۔ اپریل سے شروع ہونے والی یہ مہم جولائی تک جاری ہے جس کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ارکان "اپنے نظم و نسق سے آگاہی کو مستحکم کریں گے " اور "ہمیشہ وفادار، صاف اور ذمہ دار رہنے" کے لئے تادیبی کارروائی سے متعلق نئے ترمیم شدہ پارٹی قواعد و ضوابط کا مطالعہ کریں گے۔