بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحریہ کا ہسپتال جہاز، آرک پیس جون 2024 کے وسط سے جنوری 2025 کے وسط تک خیر سگالی مشن2024 پر افریقہ اور دیگر ممالک کا دورہ کرے گا۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاو گانگ نے گزشتہ روز بتایا کہ جہاز سیشلز، تنزانیہ، مڈغاسکر، موزمبیق، جنوبی افریقہ، انگولا، جمہوریہ کانگو، گبون، کیمرون، بینن، موریطانیہ، جبوتی اور سری لنکا سمیت 13 ممالک کا دورہ کرے گا اور مقامی لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرے گا۔
ژانگ نے کہا کہ یہ آرک پیس کا 12 واں بیرون ملک مشن ہوگا جس کے دوران یہ فرانس اور یونان کی بندرگاہوں پر بھی رکے گا۔