بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس کی جے- 10 سی لڑاکا طیاروں سے لیس فرسٹ اگست ایروبیٹکس ٹیم ملائیشیا میں بین الاقوامی میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں فضائی مظاہرہ پیش کرے گی۔
پی ایل اے ایئر فورس کے ترجمان شیی پھینگ نے بتایا کہ ٹیم 23 سے 27 مئی تک ہونے والی 16ویں لانگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آلات کی تبدیلی کے بعد یہ ٹیم کا بیرون ملک پہلا مظاہرہ ہوگا۔ جے -10 سی ایک سپرسونک، کثیر مقاصد لڑاکا طیارہ ہے جسے چین نے خود تیار کیا ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک فضائی بالادستی برقرار رکھنے کی صلاحیت کا حامل اور زمینی اور سمندری دونوں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فرسٹ اگست ٹیم کا قیام چھ دہائیوں سے زیادہ پہلےعمل میں لایا گیا تھا اور اس کا نام پی ایل اے کی بنیاد کے دن پر رکھا گیا۔ یہ ٹیم ابتک 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 700 سے زیادہ وفود کے لیے 700 سے زیادہ ایئر شوزکرچکی ہے۔