• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پی ایل اے کی انفارمیشن سپورٹ فورس نیا اسٹریٹجک شعبہ ہے: دفاعی ترجمانتازترین

April 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) کی نئی قائم کردہ انفارمیشن سپورٹ فورس  پی ایل اے کا نیا اسٹریٹجک  شعبہ ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان  نے یہ بیان گزشتہ روز انفارمیشن سپورٹ فورس کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں دیا۔

وو نے بتایا کہ اصلاحات کے اس مرحلے  میں زمینی  فوج،بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورس سمیت سروسز  اور  مرکزی فوجی کمیشن کی قیادت اور کمانڈ کے تحت  ایرو اسپیس فورس، سائبر اسپیس فورس، انفارمیشن سپورٹ فورس اور مشترکہ لاجسٹک سپورٹ فورس پر مشتمل  اس کے شعبے نئے نظام کی خصوصیات  کے حامل ہیں۔

ایرو اسپیس فورس اور سائبر اسپیس فورس کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ ایرو اسپیس فورس کی تعمیر خلا میں محفوظ طریقے سے آمدورفت اور اس کے آزادانہ استعمال کی صلاحیت کو مضبوط بنانے ، بحرانوں سے نمٹنے اور خلا میں جامع گورننس کی افادیت اور خلا کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے لیے  انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

وو نے کہا کہ سائبر اسپیس فورس  کا قیام  ملک کی سائبر سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے نیٹ ورک میں مداخلت کا فوری پتہ لگانے ان کا مقابلہ اور قومی سائبر خودمختاری اور معلومات کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔