بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کی تمام سرگرمیوں اور اس کے لیے بیرونی حمایت کا ثابت قدمی اور فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرے گا۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے ان خیالات کا اظہار امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان حالیہ فوجی رابطوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ تائیوان کی حساسیت سے پوری طرح آگاہ رہے، تائیوان کے علاقے کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں اور فوجی رابطوں کو بند کرے، اور "تائیوان کی آزادی" کے حامی علیحدگی پسندوں کو غلط پیغامات بھیجنے سے گریز کرے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی طرف سے امریکی حمایت سے آزادی کے حصول اور طاقت کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے خلاف مزاحمت کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔