• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیناسونک نے چین میں ایس ایم ٹی مشین فیکٹری کی توسیع شروع کردیتازترین

February 23, 2024

نانجنگ(شِنہوا)ٹیکنالوجی آلات بنانے جاپانی والی کمپنی پیناسونک نے  چین کے مشرقی  صوبے جیانگ سو کے  شہر سوژو میں ایس ایم ٹی (سرفیس ماؤنٹ ٹیکنالوجی) مشینوں پر اپنے کارخانے کے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

صوبائی کامرس حکام نے جمعہ کو بتایا کہ2003 میں قائم کردہ سوژو انڈسٹریل پارک میں واقع  پینا سونک فیکٹری سولوشنز سوژو کمپنی لمیٹڈ جو ایس ایم ٹی مشینوں کی تیاری اور پیداوار میں مہارت رکھتی ہے، جاپانی ملٹی نیشنل پیناسونک سے وابستہ ہے۔

فیکٹری کے توسیعی منصوبے میں تقریباً 3.54 ہیکٹر پر محیط ہونے کی توقع ہے جس سے سوژو کمپنی کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی اور اس کی مصنوعات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

پیناسونک فیکٹری سولوشنزسوژوکمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہےکہ متعلقہ عمارت کی تعمیرسے توانائی کی بچت، ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے ڈیزائن کے فلسفے پر عمل کیا جا سکے گا۔