• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیوندکاری، سیلولر تھراپی میں انقلابی تحقیق پر چینی سائنسدان کے لئے ایوارڈتازترین

February 25, 2024

سان انتونیو (شِنہوا) چین کے سائنسدان ہوانگ شیاؤ جون کو پیوند کاری اور سیلولرتھراپی میں انقلابی تحقیق پر امریکہ میں اعلیٰ بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ان کی تحقیق بیجنگ پروٹوکول کے نام سے مشہور ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم اور پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیماٹولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ہوانگ شیاؤ جون کو ٹینڈم اجلاسوں 2024 سینٹر فار انٹرنیشنل بلڈ اینڈ میرو ٹرانسپلانٹ ریسرچ (سی آئی بی ایم ٹی آر) کے ممتاز خدمت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

معروف عالمی ماہرین کے لئے یہ تقریب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ خون کے امراض میں مبتلا افراد کی زندگیاں بچانے میں اپنے تحقیق کا اشتراک کرتے ہیں۔

اس موقع پر ہوانگ شیاؤ جون نے کہا کہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں اور یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ ایوارڈ نہ صرف میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے بلکہ میری ٹیم کی محنت کابھی اعتراف ہے اور اس سے بڑھ کر یہ چین میں ہیماٹوپوئیٹک اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹیشن میں تیزرفتار ترقی کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔

سی آئی بی ایم ٹی آر کی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ مائیکل ورنیریس نے اجلاس کو بتایا کہ ہوانگ نے نان ٹی سیل کی کمی والی ہیپلووی ڈینٹیکل پیوندکاری کی اہم تکنیک کا سلسلہ تیار کیا جو بتدریج جی - سی ایس ایف / اے ٹی جی پر مشتمل بیجنگ پروٹوکول میں تبدیل ہوا جس کی بدولت  لیوکیمیا کا علاج کرنے والے ہیپلووی ڈینٹیکل پیوند کاری میں 3 سال کی بقا کی شرح کو تقریبا 20 فیصد سے بڑھا کر تقریبا 70 فیصد کردیا۔

مائیکل ورنیریس نے کہا کہ بیجنگ پروٹوکول کی تکنیک کو چین کے 190 سے زیادہ مراکز میں اپنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2022 تک ہیپلووی ڈینٹیکل ٹرانسپلانٹیشن میں تقریباً صفر سے 65 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس پروٹوکول کو جنوبی کوریا، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک میں بھی اپنایا گیا  ہے۔

امریکن سوسائٹی فار ٹرانسپلانٹیشن اینڈ سیلولر تھراپی اور سی آئی بی ایم ٹی آر کے اشتراک سے 21 سے 24 فروری تک منعقدہ ٹینڈم اجلاسوں 2024 میں دنیا بھر سے کئی ہزار ڈاکٹروں، محققین اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد نے شرکت کی ۔