بیجنگ(شِنہوا) پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
پی ایل اے کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ21 نومبر سے، تھیٹر کمانڈ کا ایک فریگیٹ بحیرہ جنوبی چین میں معمول کا گشت کر رہا ہے، جس کے دوران فلپائن نے بیرونی افواج کو علاقے میں گشت کرنے کی ترغیب دی اوراپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا اوربحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ ہائی الرٹ ہے اور قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ چین کے سمندری حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔