• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیپلز لبریشن آرمی بحریہ کا جہاز نائجیریا میں کثیرجہتی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے گاتازترین

May 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ کا فریگیٹ جہاز نائجیریا میں کثیر جہتی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے گا۔

پی ایل اے بحریہ کا شوچھانگ فریگیٹ اس وقت خلیج عدن اور صومالیہ کے سمندر میں 46 واں ایسکارٹ مشن انجام دے رہا ہے۔

وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انسدادِ بحری قزاقی اور تیل چوری کے خاتمے کے لیے اس بحری مشق میں مشترکہ گشت اور مواصلاتی رابطوں کی مشقیں شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مشق میں پی ایل اے بحریہ کی شرکت سے چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان فوجی تبادلوں اور عملی تعاون مضبوط ہوگا  اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ  چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ ملے گا۔