بیجنگ(شِنہوا)پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) تائیوان کی فوج کے ہر اقدام سے بخوبی آگاہ ہے اور چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات پریس کانفرنس میں تائیوان میں آئندہ قیادت کے انتخابات سے قبل تائیوانی فوج کے بیان کےحوالے سے میڈیا کے استفسار کے جواب میں کہی۔
وو نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے جان بوجھ کر نام نہاد "مین لینڈ ملٹری خطرے" کو بڑھاوا دیا اور انتخابی فوائد حاصل کرنے کی خاطر تناؤ کو بڑھایا۔