• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیٹرو چائنہ نے ہوتوبی کے لیے قدرتی گیس نکالنے کا عمل شروع کر دیاتازترین

November 21, 2022

اُرمچی  (شِنہوا) چین کی تیل اور گیس پیدا کرنے والی کمپنی پیٹرو چائنہ نے  چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں ہوتوبی کے قدرتی گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینک کی بھرائی  کے لیے قدرتی گیس نکالنا شروع کر دی ہے ۔ یہ چین میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ٹینک ہے۔

پیٹرو چائنہ کی سنکیانگ برانچ کے گیس اسٹوریج ڈویژن کے مینیجر ہو شیاؤبو نے کہا ہے کہ ہوتوبی میں گیس کا ذخیرہ موسم سرما کے دوران ملک کو قدرتی گیس کی فراہمی  یقینی بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

 ہوتوبی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولت 10.7 ارب  کیوبک میٹرز کی ڈیزائن کردہ گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ چین کی دوسری مغرب سے مشرق قدرتی گیس پائپ لائن سے منسلک ہے ۔ یہ  شمالی سنکیانگ میں گیس کے ذخائر کے انتہائی موسم  کے دوران ضابطے میں ہم کردار ادا کر تی ہے۔

ہو نے کہا کہ پیٹرو چائنہ رواں  سال ہوتوبی میں ذخیرہ کرنے کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 کروڑمکعب میٹر زیادہ گیس نکالے گی۔  یہ موسم سرما اور اگلے موسم بہار میں گیس کی طلب کو یقینی بنانے کے لیے ایک ریکارڈ بلند سطح ہوگی ۔

جون 2013 میں باضابطہ طور پر کام شروع کرنے کے بعد سے اس نےاب تک گیس ٹینک میں 18.48 ارب کیوبک میٹرز گیس  کی  بھر ائی کی ہے۔