بیجنگ(شِنہوا) رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 26.4 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے کے دوران تقریباً 33 لاکھ 90 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
اس عرصے کے دوران مقامی ساختہ مسافر گاڑیوں کا مارکیٹ حصہ گزشتہ سال کی نسبت 7.4 فیصد بڑھ کر 59.6 فیصد ہو گیا۔
صرف مارچ میں تقریباً 13 لاکھ 30 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جن کا مارکیٹ حصہ گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ 59.3 فیصد تک پہنچ گیا۔