• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پہلی سہ ماہی میں شنگھائی کی توانائی کی نئی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہتازترین

May 03, 2023

شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کسٹمز کے زیر انتظام الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم آئن بیٹریوں، سولر سیلز سمیت توانائی کی نئی مصنوعات کی برآمدات میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

منگل کو جاری شنگھائی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ تک 33 ارب 88 کروڑ یوآن (تقریباً4 ارب 89 کروڑ ڈالر) مالیت کی 1 لاکھ 47 ہزار  برقی کاریں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 34.9 فیصد اور 77.6 فیصد زیادہ ہیں۔

لیتھیم آئن بیٹریوں اور سولر سیلز کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت  بالترتیب 133.5 فیصد اور 27 فیصد بڑھ کر 35 ارب 2 کروڑ یوآن اور 35 ارب یوآن  تک پہنچ گئیں۔