بیجنگ(شِنہوا) محققین نے پودوں سے حاصل کردہ غذا اور دانتوں کی بیماریوں (پیریڈونٹائٹس) کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
جرنل آف کلینیکل پیریڈونٹولوجی میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون کے مطابق آج تک، دنیا بھر میں 1 ارب سے زیادہ لوگ دانتوں کی شدید بیماری پیریڈونٹائٹس کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بیماری دانتوں کے گرنے کی بنیادی وجہ ہے اور اس کا انسانی جسم کی بہت سی بیماریوں سے بھی گہرا تعلق ہے۔ سدرن میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال آف سٹومیٹولوجی، شانڈونگ یونیورسٹی کے سٹومیٹولوجیکل ہسپتال اور گروننگین یونیورسٹی کے محققین نے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن کے تیسرے سروے سے 40 سال سے زیادہ عمر کے 5ہزار651 شرکاء کے کراس سیکشنل ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ فوڈ فریکوئنسی سوالنامے کے اعداد و شمارکا استعمال پودوں سے حاصل کردہ خوراک کے مجموعی اشاریوں، صحت مند پودوں پر مبنی غذا اور غیر صحت بخش پودوںسے حاصل کردہ غذا کے اشاریوں کا حساب لگانے کے لیے کیا گیا تھا۔
محققین نے دانتوں کی بیماری کا باعث بننے والے 19جرثوموں کے خلاف سیرم اینٹی باڈیز کی درجہ بندی کا کلسٹرنگ تجزیہ کیا، اس طرح شرکاء کو ایک اعلی اینٹی باڈی گروپ اور کم اینٹی باڈی گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے مزید تجزیہ کے لیے سروے کے ملٹی ویری ایبل لاجسٹک ریگریشنز کا استعمال کیا۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ پودوں سےحاصل کردہ صحت مند غذا کا تعلق پیریڈونٹائٹس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے برعکس تھا تاہم مثبت طور پر جرثوموں کے خلاف اینٹی باڈی کی بلند سطح سے تھا۔