ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے امریکی کانگریس کے ایگزیکٹو کمیشن برائے چین اور یورپی یونین کے ہانگ کانگ پولیس فورس کے قومی سلامتی محکمے پر تمام بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے ۔ الزامات تحفظ قومی سلامتی قانون اور اس کے نفاذ سے متعلق کارروائیوں سے متعلق تھے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ افراد یا اداروں کے خلاف کارروائی شواہد کی بنیاد پر کررہے ہیں اور ان کا متعلقہ فرد یا ادارے کے سیاسی موقف، پس منظر یا پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ پولیس کی قانون کے تحت قانون نافذ کرنے کی کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد مرکزی حکومت، ہانگ کانگ حکومت اور عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلانے والا مواد سوشل پلیٹ فارم پر بار بار پوسٹ کرکے انٹرنیٹ صارفین کو غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر اکسارہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ غداری کے ارادے سے جرائم کا ارتکاب انتہائی سنگین جرم ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین سمیت کہیں سے بھی قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کی کارروائی ہوگی تو ان سرگرمیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے بار بار اس بات پر زوردیا ہے کہ قانون صرف اس مخصوص گروپ پر لاگو ہوگا جو قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرتے ہیں جبکہ حکومت کا مقصد ہانگ کانگ کے لوگوں کی جان، مال، آزادی اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔