• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پوتن کی جانب سے کریمیا سے متعلق تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات تیز کرنے کے احکاماتتازترین

October 09, 2022

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک حکم نامہ پر دستخط کیے ہیں جس میں آبنائے کرچ کے ذریعے نقل و حمل کی گزرگاہ کے تحفظ کے احکامات د ئیے گئے ہیں۔

 علاوہ  ازیں کریمیا اور   مرکزی گیس پائپ لائن کو جز یرہ نما کے ساتھ منسلک کرنے والے پاور گرڈ کے تحفظ کے لیے اقدامات کو مستحکم  بنانے پر زوردیا گیا ہے۔

کریملن کی جانب سے   اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پوتن نے روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کو ان سہولیات کے مئو ثر طور پر تحفظ کے لیے اقدامات کو منظم اور مربوط بنانے کا اختیار دیا ہے ۔

قبل ازیں ہفتہ کے روزکریمیا کے پل پر ایک ہلاکت خیز دھماکہ ہوا۔ آبنائے کرچ پر یہ 19 کلومیٹر طویل پل گاڑیوں اور ٹرینوں کے لیےدو متوازی راستوں پر مشتمل ہے۔

سڑک والے پل پر ایک ٹرک میں دھماکہ ہو ا جس کے نتیجے میں جزیرہ نما کریمیا جانے والی ٹرین کے ایندھن کے 7 ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

 دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس کے نتیجے میں سڑک کے پل کے دو ستون بھی جزوی طور پر منہدم ہوگئے ۔

کریمیا کے سربراہ سرگئی اکسیونوف نے کہا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد پل کو دوبارہ  گاڑیوں اور بسوں کی آمدورفت لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ٹرک تاحال فیری کے ذریعے آبنائے کرچ کو عبور کر رہے ہیں۔