• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پرائماویرا کیپیٹل نے چین کو سرمایہ کاری کے لئے غیر موزوں قرار دینے کا بیانیہ مسترد کردیاتازترین

January 24, 2024

ڈیووس(شِنہوا)ایشیاو بحرالکاہل خطے میں قائم سرمایہ کاری فرم پریماویرا کیپٹل گروپ کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ چین کو سرمایہ کاری کے لئے  غیر موزوں قرار دینے کے بیانیےمحض بکواس اوربے معنی ہیں۔

پریماویرا کے سی ای او فریڈ ہو نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین میں طویل مدتی ترقی برقرار رکھنے کےبارےمیں بنیادی اصول بہترہوئے ہیں کیونکہ چین کی سرمایہ مارکیٹ میں بہت مواقع ہیں۔ انہوں نےکہا کہ 2024 میں چین کی ترقی گزشتہ برس کی معاشی کارکردگی پر مبنی ہوگی۔

فائل فوٹو، چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں لوگ چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات 2023 کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہونے کہا کہ چینی معیشت میں پیداوار، نئی توانائی اور صارفین کی قوت خرید سے لے کر تکنیکی اختراع تک بہت سے ایسے روشن مواقع ہیں جوملک کی اقتصادی ترقی میں پیشرفت کرسکتے ہیں۔

سی ای او نے کہا کہ 2024 کے آغاز سے چینی معیشت کی رفتار اچھی ہے اور یہ مضبوط بحالی برقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں چینی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں اور اس کی پالیسیوں کی شفافیت سے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو اس پر اعتماد ہے۔

سینئرایگزیکٹو نے مزید کہا کہ چین میں اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی سے عالمی اقتصادی ترقی تیزہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک الگ تھلگ معیشت نہیں ہے بلکہ عالمی اقتصادی نظام سے قریبی طور پر منسلک ہے۔ ہمیں چین کی معاشی خوشحالی جاری رکھنے کے لئے ایک پرامن، مستحکم اور متوقع عالمی نظام کی بھی ضرورت ہے۔

ہو نے کہا کہ اس کے عوض چین عالمی معیشت کی بحالی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا اور اپنی معاشی کارکردگی اور اثر و رسوخ کے سبب اعتماد بحال کرے گا۔