• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پرتعیش گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں چین کی نئی توانائی مارکیٹ بارے پرامیدتازترین

April 16, 2023

ہائیکو (شِنہوا) پرتعیش گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے  تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں شرکت کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ پراپنی نگاہیں مرکوزکردی ہیں۔

ووکس ویگن نے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں پیر سے ہفتہ تک منعقدہ نمائش میں اپنی پورشے بینٹلے اور لیمبورگینی جیسی پرتعیش گاڑیاں پیش کی۔ 

پورشے نے اپنا خالص الیکٹرک کار ماڈل ٹیکن فور ایس ، بینٹلے نے پلگ اِن ہائبرڈ اور برطانیہ کی لوٹس نے مکمل  الیکٹرک ایس یو وی نمائش کے لئے پیش کی تھی۔

چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ نے گزشتہ چند برس میں تیزرفتار ترقی کی ہے جس سے مزید کارساز ادارے اس مارکیٹ کی طرف راغب ہوئے ہیں۔

چینی  وزارت تجارت کے ایک عہدیدار شو شینگ فینگ نے نمائش کے موقع پر کہا کہ چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس دوگنا ہو کر 68 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو دنیا میں مجموعی طور پر فروخت ہونے گاڑیوں کے ایک چوتھائی سے زائد ہے۔

پورشے چائنہ کے نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر شینگ ٹنٹزشر نے بتایا کہ نوجوان صارفین تمام الیکٹرک ماڈلز کو بے حد سراہتے ہیں۔